ڑ*پی پی 52 ضمنی الیکشن: پی پی پی کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل

منگل 29 اپریل 2025 21:05

1لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ریٹرننگ آفیسر پی پی 52 کے آفس میں پی پی پی کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی۔ اس موقع پر سید حسن مرتضیٰ، راحیل کامران چیمہ، احسن گھمن، رانا فاروق اشرف اور قاسم منیر المعروف کاشف گجر کے کاغذات نامزدگی منظور ریٹرننگ آفس میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آج سیالکوٹ میں ن لیگ کی ضلعی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کے استقبالیہ بینر، جھنڈے، فلیکسز اتار کر ڈرتی ذھنیت کا اظہار کیا ھے، ن لیگ والے جب مصیبت میں ہوتے ہیں تو پائوں پکڑتے ہیں اور جب مصیبت سے نکل جائیں تو گلے کو آتے ھیں، ہم کوئی گملوں میں اگنے والے سیاستدان نہیں ہیں، ہم حقیقی سیاسی لوگ ہیں اور اس ڈرٹی مائینڈسیٹ کا جواب دینا جانتے ہیں۔