ًڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے تحصیل لہڑی بختیار آباد میں قائم مختلف لیویز چوکیوں اچانک کا دورہ کیا

منگل 29 اپریل 2025 21:25

w بختیار آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے تحصیل لہڑی بختیار آباد میں قائم مختلف لیویز چوکیوں اچانک کا دورہ کیا اور قومی شاہراہ پر اسنیپ چیکنگ کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد لیاقت علی جتوئی بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظرکھتے ہوئے سنیپ چیکنگ کی جائے موٹر گشت اور بہترین حکمت عملی سے ہی جرائم میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے اور انہوں نے ڈیوٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی سختی ہمارے فرائض میں رکاوٹ حائل نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :