مشیر صحت احتشام علی کی سربراہی میں چوتھی ڈی ایچ او کانفرنس کا انعقاد

ڈی ایچ اوز کی کاردگی میں مزید بہتری، پرفارمنس سکور پچاس سے ستر پر چلا گیا، میڈیسن اور ہیومن ریسورس ریشنلائزیشن پر توجہ مرکوز: مشیر صحت کا کانفرنس سے خطاب چوتھی ڈی ایچ او کانفرنس کا کامیاب انعقاد، اضلاع کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

منگل 29 اپریل 2025 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی کی سربراہی میں چوتھی ضلعی ہیلتھ افسران (ڈی ایچ اوز) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیکرٹری ہیلتھ شاہداللہ، سپیشل سیکرٹری پولیو عبدالباسط، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ریجنل ڈائریکٹرز اور تمام اضلاع کے ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔کانفرنس میں ڈائریکٹر آئی ایم یو ڈاکٹر اعجاز نے اضلاع کی کارکردگی، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور انسانی وسائل کی منصفانہ تقسیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اضلاع اور ریجنز کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ کانفرنس کے باقاعدہ انعقاد سے ڈی ایچ اوز کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، اور مجموعی پرفارمنس سکور 50 سے بڑھ کر 70 تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادویات اور ہیومن ریسورس کی منصفانہ تقسیم سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ادویات کی خریداری میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے سی ایم میڈیسن آرڈرنگ پورٹل متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت اب تک 88 فیصد بجٹ استعمال ہوچکا ہے، اور یہ سسٹم 28 اضلاع میں فعال ہے۔

مشیر صحت نے ڈی ایچ اوز کو ہدایت دی کہ سٹینڈرڈ میڈیسن لسٹ سے انحراف نہ کریں، بصورت دیگر نظام خود نشاندہی کرے گا۔سیکرٹری ہیلتھ شاہداللہ نے کہا کہ میڈیسن ریشنلائزیشن سے پرائمری ہیلتھ کی خدمات میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے پی سی ایم سیز کے بجٹ کے بہتر استعمال اور معمول کے اخراجات مقامی سطح پر کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :