Live Updates

ٴنوشہرہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے ضلعی ووکرز کنویشن میں پارٹی اختلاقات کھل کر سامنے آگئے

ض*نوشہرہ ضلع میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ دو حصوں میں تقسیم ہوکر رہ گئی

منگل 29 اپریل 2025 21:40

ًنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)نوشہرہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے ضلعی ووکرز کنویشن میں پارٹی اختلاقات کھل کر سامنے آگئے۔نوشہرہ ضلع میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ دو حصوں میں تقسیم ہوکر رہ گئی۔پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکڑیری انجینیئر محمد نہال نے ضلع نوشہرہ میں ضلعی تنظیم یونین کونسل کی تمام تنظیموں کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جس پر مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے نوشہرہ انجینیئر محمد نہال کو ضلع نوشہرہ میں ضلعی تنظیم یونین کونسل کی تمام تنظیموں کو تحلیل کرنے کے بنا پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ۔پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے اعلانیہ کے مطابق انجینیئر محمد نہال ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے برطرف بھی کردیاگیاہے۔شوکاز نوٹس میں تین دن کے اندر اندر تحریری جواب کا حکم دیاگیاہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات