اٹلی ، کارڈینیل انجیلو بیکو کا پوپ کے لیے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان

بدھ 30 اپریل 2025 09:40

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک مسیحی مذہبی پیشوا (جو کارڈینیل کے عہدے پر فائز ہیں )انجیلو بیکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ پوپ کی تقرری کے لیے ہونے والے خفیہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ وہ پوپ فرانسس کی جگہ نئے مقرر ہونے والے کیتھولک پوپ کے لیے کارڈینیل کی سطح کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔انجیلو بیکو اٹلی سے تعلق رکھنے والے کیتھولک چرچ کے سب سے سینئر عہدیدار ہیں جو ویٹیکن کی فوجداری عدالت کا سامنا کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :