Live Updates

مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء سے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے ملاقات کرنے والے وکلاء پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا ، اضافی وکلاء کیا کرنے آئے ہیں؟، بانی پی ٹی آئی کی بہن کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 30 اپریل 2025 11:05

مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملاقات کرنے والے وکلاءسے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا، وہ کدھر ہیں؟، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے ملاقات کرنے والے وکلاءپر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ اضافی وکلاءکیا کرنے آئے ہیں؟ جو چار وکلاء اندر گئے ان کو کسی نے بلا کر ہی ملاقات کرائی ہے ۔

خفیہ طریقے سے چار وکلاءاندر چلے گئے جو وکلاءایسے اندر جا رہے ہیں وہ بانی پی ٹی آئی سے زیادتی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے بعد بغیر فہرست والے وکلاء اندر جانے سے انکار کر دیں ہم بانی کو بتائیں گے کہ وہ ایسے وکلاءسے ملنے سے انکار کریں جو ان کے مقدمات نہیں دیکھ رہے، جو وکلاءاندر جاتے ہیں ہمیں کیا پتہ وہ کیا معلومات دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے خود بھی ان وکلاءسے پوچھا کہ وہ کیسے اندر آجاتے ہیں کون انہیں بھیجتا ہے۔

عمران خان نے ہمارے لئے پیغام بھیجا ہے۔ ہمارے اپنے دو وکلاءکو بھی ملاقات کی اجازت ملی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔ حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے یہ سنجیدہ ہوتے تو مجھ سے رابطہ کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فوج ہماری ہے بانی نے کبھی نہیں کہا ہم فوج کے ساتھ نہیں کھڑے۔

انڈیا نے کہا پانی روکیں گے۔ اسے ایسی حکومت چاہیے جو ان کو عالمی عدالت میں گھسیٹے بھارت نے کہا پانی روک دیں گے اس سے بڑی جارحیت کیا ہوگی؟۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے نتائج اب نظر آ رہے ہیں۔ افغان مہاجرین ہمارے مسلمان بھائی ہیں وہ تین نسلوں سے یہاں بیٹھے ہیں اگر آج ہم افغانیوں کو باہر نکالیں گے تو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو بھی کل کوئی بھی ملک اٹھا کر باہر پھینک سکتا ہے۔ علیمہ خان کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کو افغان مہاجرین کے مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات