ڈیجیٹل ٹولز، کارپس لسانیات، اور انٹرٹیکسچوئلٹی جیسے نظریات نے تحقیق کو ایک نیا رخ دیا ہے۔ مقررین

بدھ 30 اپریل 2025 11:32

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ انگریزی و لسانیات کے زیراہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان ''انگریزی زبان و ادب میں عصری تحقیق کے طریقوں '' مین لائبریری ہال میں منعقد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر منعقدہ سیمینار کا افتتاح فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز کی ڈین ڈاکٹر شازیہ رمضان نے کیا۔

ڈاکٹر شازیہ رمضان نے کہا کہ آج کے دور میں انگریزی زبان و ادب کی تحقیق میں جدید طریقہ کار کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصری تحقیق میں صرف روایتی تجزیے یا متن کی تشریح پر اکتفا نہیں کیا جاتا بلکہ سوشیالوجی، نفسیات، ڈیجیٹل اسٹڈیز اور ثقافتی مطالعہ جیسے شعبوں کی روشنی میں بھی ادب کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹولز، کارپس لسانیات، اور انٹرٹیکسچوئلٹی جیسے نظریات نے تحقیق کو ایک نیا رخ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب محققین مختلف ادوار، اقوام اور ثقافتوں کے درمیان زبان و ادب کے باہمی تعلقات کو سائنسی بنیادوں پر سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح، معاصر تحقیق نہ صرف علمی معیار کو بلند کر رہی ہے بلکہ ادب کو موجودہ عہد کے تناظر میں زیادہ مو?ثر انداز میں پیش کر رہی ہے۔ شعبہ انگریزی اور لسانیات کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم عقیل نے کہا کہ طلباء کو جدید ادبی اور لسانی طریقوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کی مہارتیں نہ صرف تنقیدی سوچ پیدا ہوتی ہے بلکہ متنوع پیشہ ورانہ میدانوں میں انگلش گریجویٹس کی استعدادکار میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار ہمارے فکری افق کو وسیع کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ تعلیمی تربیت کو آج کی مسابقتی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عطاء المصطفیٰ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر علی عثمان سلیم، ڈاکٹر علیم شاکر، لائبریرین عمر فاروق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :