اوکاڑہ،4مسلح ملزمان کاسی سی ڈی ٹیم سے مقابلہ، دو ہلاک، دو فرار

پیر 4 اگست 2025 20:07

اوکاڑہ،4مسلح ملزمان کاسی سی ڈی ٹیم سے مقابلہ، دو ہلاک، دو فرار
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)اوکاڑہ 4مسلح ملزمان کا CCD ٹیم سے لالو پور پولیس مقابلہ، 2خطرناک ملزم کراس فائرنگ میں ہلاک، 2فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

قاتل ڈاکو نعیم اللہ عرف محمد حسین عرف ممنی سکنہ دھوپ سڑی اور ریاض عرف لادھو سکنہ پاکپتن، قتل، ڈکیتی، راہزنی وغیرہ کے قریب 50/50مقدمات میں ملوث تھے ،فرار ہونے والوں میں ساجد ولد نواز اور ممنی کا بھائی شان عرف شانی شامل ہیں ،پولیس پر حملہ، مزاحمت قتل اور اسلحہ برآمدگی کے تحت مقدمہ درج، دو ملزمان فرار موقع سی2 پسٹل, گولیاں اور دو 125 موٹر سائیکل موبائل,چھینا گیا مال برآمد پولیس کی مزید کارروائی جاری ،ڈی او سی سی ڈی نے بتایا کہ ملزمان نے چند گھنٹے قبل لالو پور کے قریب موٹر سائیکل،پیسے اور موبائیل چھینا تھا، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، CCD پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے،اوکاڑہ جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ۔