ساہیوال، ووٹ کا تنازعہ زمیندار کے بیٹے کو گولی مار دی گئی،مقدمہ درج ملزم گرفتار نہ ہو سکا

پیر 4 اگست 2025 20:07

ساہیوال، ووٹ کا تنازعہ زمیندار کے بیٹے کو گولی مار دی گئی،مقدمہ درج ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)نوا حی گاؤں دادن میں ایک زمیندار نیک محمد کے بیٹے نواب علی کو گولی مار دی گئی ۔نواب علی کو ہسپتال داخل کرا دیا ہے ۔جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زمیندار کا بیٹا نواب علی کھیتوں میں گیا تو ابرار حسین سنپال اپنے ٹریکٹر سے زمین کی وٹ مسمار کر رہا تھا جسے نواب علی نے روکا تو ملزم نے گولی مار دی اور فرار ہو گیا ۔زخمی کو نواب علی کو سول ہسپتال داخل کر ادیا ہے۔پولیس نور شاہ نے نیک محمد کی مد عیت میں مقدمہ 324 ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :