بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین کی ملاقات

بلوچستان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات کو اجاگر کریں،چیئرمین پیپلزپارٹی کی ہدایت

پیر 4 اگست 2025 18:03

بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیر کوپیپلزپارٹی بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین نے بلاو ل ہاؤس میں ملاقات کی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں پی پی پی بلوچستان کے صدر سردار محمد عمر گورگیج، جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ اور سیکریٹری اطلاعات ظہور بلیدی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی بلوچستان کی صوبائی قیادت نے اعتماد کا اظہار کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں مضبوط سیاسی انفراسٹرکچر ناگزیر ہے۔ بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کو یونین کونسل کی سطح تک مضبوط کیا جائے۔ بلوچستان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات کو اجاگر کریں۔