بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات

دونوں رہنماؤںکے درمیان صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 4 اگست 2025 21:14

بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے پیر کو بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کو بھارت کے خلاف جنگ میں جیت کے جشن کے طور پر منایا جائے۔

ہندوستان کے خلاف جنگ اور بیانئے کے میدان میں تاریخی کامیابی اس یوم آزادی کی سب سے بڑی خوشی ہوگی۔انہوںنے ہدایت کی کہ سندھ حکومت جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کرے۔علاوہ ازیںوزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے بلاول بھٹو زردارئی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔