سعودی فضائی کمپنی ریاض ایئر سال رواں سال کے آخر تک پروازوں کا آغاز کرے گی

بدھ 30 اپریل 2025 14:58

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)سعودی فضائی کمپنی ریاض ایئر سال 2025 کے آخر تک مسافر پروازوں کا آغاز کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر کا اظہار ریاض ایئر کے سی ای او ٹونی ڈگلس نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے زیر قیادت 2023 میں شروع ہونے والی فضائی کمپنی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو اس دہائی کے آخر تک 100 شہروں سے جوڑ دے گی۔ یہ اقدام ویژن 2030 کے ایک اہم حصے کے طور پر کیا جائے گا۔ تاکہ ریاض کو عالمی مرکز کے طور پر سامنے لایا جائے۔انہوں نے کہاکہ یہ اقدام سعودی عرب میں ہوا بازی کے ارتقائی سفر میں بہت اہم ہے۔ ریاض ایئر کا مقصد عالمی معیار کی ایئرلائن بننا ہے۔