کھمبوں پر لگی کیبل‘ نیٹ وغیرہ کی تاروں کے خلاف آپریشن

بدھ 30 اپریل 2025 15:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) شہر بھر میں بکھرے ہوئے تاروں کو محکمہ واپڈا نے کاٹنا اورلپیٹنا شروع کردیا ہے شہر بھر میں کھمبوں اور مختلف مقامات پر محکمہ واپڈا کے علاوہ کیبل اور دیگر اداروں کی تاریں واپڈا کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہی تھیں اور اس سے شارٹ سرکٹ کے واقعات بھی بڑھ رہے تھے جس پر محکمہ واپڈا نے شہر بھر میں واپڈا کے کھمبوں پر لگی کیبل‘ نیٹ وغیرہ کی تاروں کو کاٹنا شروع کردیا ہے اور اس کی ابتداء کچہری بازار سے کردی ہے۔

(جاری ہے)

واپڈا اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم نے متعدد بار کیبل اور انٹر نیٹ والوں کو آگاہ کردیا تھا جبکہ کمشنر سرگودھا کی جانب سے بھی واضح طور پر ہدایت کی گئی تھی کہ شہر بھر میں لٹکتے ہوئے تاروں کو درست کیا جائے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :