کوٹلی ، آڈٹ افسران کو ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل B-18کے عہدہ پر باقاعدہ ترقیاب کردیا گیا

بدھ 30 اپریل 2025 17:17

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) آزاد حکو مت ریاست جموں وکشمیرکے محکمہ مالیات نے آڈٹ افسران کو ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل B-18کے عہدہ پر باقاعدہ ترقیاب کردیا گیا۔ترقیاب ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ اکونٹس آفیسر میرپور عبدالکریم چوہدری،سید محمد اسماعیل شاہ،طاہر اقبال مغل،طارق اسماعیل،امجد خان شامل ہیں جنھیں سلیکشن بورڈ نے ڈپٹی اکونٹینٹ جنرل بی۔

18مستقل بنیادوں پر ترقیاب کردیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کی بیورو کریسی میں دیانت دار اور باوقار نام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر میرپور عبدالکریم چوہدری ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل آزاد کشمیر ترقیابہونے پرپروموشن کی خبر ملتے ہی خاندان اور اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مبارکباد پیش کرنے والوں میں سینئیر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری عمران صابر، چوہدری عرفان صابر ایڈووکیٹ حال مقیم کینیڈا، چوہدری عثمان صابر، ظہور احمد کٹاریہ، حاجی چوہدری محمد عظیم، چوہدری عبدالقیوم، چوہدری ندیم، چوہدری عبدالخالق، صوبیدار چوہدری محمد الیاس، چئیرمین کلیم، چوہدری ساجد، حاجی بشیر، چوہدری تاج، چوہدری یاسر تاج،اور اہلیان کوٹھیاں شامل ہیں۔