ڈپٹی کمشنر تورغر صفدر اعظم قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 30 اپریل 2025 17:37

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر تورغر صفدر اعظم قریشی کی زیر صدارت بدھ کو ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تورغر، واپڈا کے افسران، پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکاران و افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر تورغر صفدر اعظم قریشی نے ہدایات جاری کی کہ بجلی کے بقایا جات جلد از جلد ادا کئے جائیں، چوروں اور کنڈا لگانے والوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے گا اور سرکار کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :