Live Updates

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نجیب خٹک کو قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ فزیکل ٹرینر مقررکردیا

بدھ 30 اپریل 2025 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نجیب خٹک کو قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ فزیکل ٹرینر مقرر کردیا ہے۔ منتخب ٹیم ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی،یہ کپ 15 سے 21 جون تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 8 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، فرانس، جاپان، میزبان ملائیشیا، کوریا،نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اورویلز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

نجیب خٹک کو قومی ٹیم کی فزیکل فٹنس کو بہتر کرنے کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔ واضع رہے کہ سی ڈی اے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ سے تعلق رکھنے والے نجیب خٹک اس وقت ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اور سپورٹس سائنسز میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں اور فٹنس میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اس سے قبل وہ ورلڈکپ میں عمان ہاکی ٹیم کے ساتھ بھی کام کیا تھا اور ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات