Live Updates

18ویں ترمیم کے ثمرات نہیں ملے، مزدور بنیادی حقوق تک سے محروم ہے، اسلم فاروقی

بدھ 30 اپریل 2025 18:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان، نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان (این ایف ایچ آر پی)کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے یوم مئی محنت کشوں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم مئی کی مزدور تحریک میں سنگ میل کی حیثیت ہے یہ دن شکاگو کے ان عظیم محنت کشوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے 1886 میں اپنے خون سے مزدور تحریک کی شمع روشن کی اس دن شکاگو کے عظیم محنت کشوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنا اور یوم مئی کے پیغام مزدور اتحاد اور حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے اسلم خان فاروقی نے مزید کہا کہ محنت کش و مزدور ملکی معیشت اور صنعتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن افسوس محنت کشوں بلخصوص نجی اداروں کے ملازمین کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں جو انتہائی پریشانی کی بات ہے ان کا کہنا ہے کہ محکمہ محنت کے ماتحت ادارے محنت کشوں کا استحصال کر رہے ہیں اور انتظامیہ و مالکان کی پشت پناہی کررہے ہیں جس سے محنت کش بلخصوص نجی اداروں کے ملازمین اپنے بنیادی حقوق تک سے محروم ہیں دوسری طرف 18ویں ترمیم کے محنت کشوں کو تاحال کوئی ثمرات نہیں ملے بلکہ 18ویں ترمیم کے بعد ورکزر ویلفیئر بورڈ کی ویلفیئر اسکیمیں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں یعنی ہر سطح پر محنت کشوں پر ظلم ہو رہا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے محنت کشوں کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کیا جائے اور مزدور حقوق کی پامالیوں کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں محنت کشوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات