پولیس کا منشیات فروشوں وغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،22ملزمان گرفتار

بدھ 30 اپریل 2025 18:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) پولیس کا منشیات فروشوں و غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،22ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھیرہ پولیس نے جہانگیر سے چرس 200 گرام،ذیشان سے پسٹل30بور، تھانہ ساجد شہید پولیس نے طاہر سے شراب 20 لٹر، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس راشد سے چرس 540 گرام،مسعود سے شراب 15 لٹر،تھانہ سٹی پولیس نے یونس سے آئس 100 گرام،فرحان سے پسٹل30بور،تھانہ بھلوال صدر پولیس نے ثقلین سے شراب 120 لٹر،تھانہ پھلروان پولیس نے معاویہ سے شراب 20 لٹر،تھانہ ساہیوال پولیس نے طارق سے شراب 80 لٹر، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے عزیز سے چرس 520 گرام،عثمان سے پسٹل30بور،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے حسن سے بندوق 12بور،سکندر سے بندوق 12بور، عامر سے پسٹل 30 بور،تھانہ لکسیاں پولیس نے شاہد سے بندوق 12بور، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے گلستان سے بندوق 12بور، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے آصف سے رائفل 7mm،تھانہ جھاوریاں پولیس نے سہیل سے بندوق 12بور، تھانہ سلانوالی پولیس نے تصور سے ریوالور، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے عبدالوہاب سے کلاشنکوف اور تھانہ میانی پولیس نے دانش سے پسٹل30بور برآمد کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وغیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔