Live Updates

پشاور، گورنرخیبرپختونخواکی زیرصدارت ایڈورڈزکالج کے 16ویں بورڈ آف گورنرزکا اجلاس

بدھ 30 اپریل 2025 18:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت ایڈورڈزکالج پشاورکے 16ویں بورڈ آف گورنرز کا گورنرہائوس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈورڈزکالج کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی سے متعلق سرچ کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کیں ۔سرچ کمیٹی کی سفارشات پربورڈآف گورنرزاراکین نے ڈاکٹریعقوب بنگش کی بطور پرنسپل ایڈورڈزکالج تعیناتی کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں سرچ کمیٹی کی جانب سے گورنرکو مستقل پرنسپل کی تعیناتی کے طریقہ کار،شارٹ لسٹنگ، انٹرویو،مجموعی قابلیت معیارسے متعلق بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیاکہ سرچ کمیٹی 15 امیدواروں میں سے 12 امیدواروں کا انٹرویوکیا جن میں سے مجموعی قابلیت کے مطابق 3 امیدواروں پرمشتمل پینل ترتیب دیاگیا، بورڈآف گورنرزاراکین نے تین امیدواروں کی پینل میں سے سرفہرست ٹاپ پوزیشن ہولڈرڈاکٹریعقوب بنگش کی بطورپرنسپل تعیناتی کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

گورنرخیبرپختونخوا نے سرچ کمیٹی کے اراکین کوطے کردہ طریقہ کاراورمقررہ وقت میں پرنسپل تعیناتی کا مرحلہ مکمل کرنے پرسراہا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انتہائی افسوس تھا کہ عرصہ درازسے ایڈورڈکالج مستقل پرنسپل تعیناتی سے محروم رہا، انھوں نے کہا کہ گورنرکا عہدہ سنبھالتے ہی عزم کیا تھا کہ ایڈورڈز کالج کا مستقل پرنسپل جلد ازجلد تعینات کروں گا، گورنر نےمستقل پرنسپل کی تعیناتی میں سنجیدہ کوششوں پربورڈاراکین اورسرچ کو کمیٹی کو مبارکباد پیش کی، ایڈوڈز کالج صرف خیبرپختونخوا میں نہیں بلکہ پاکستان میں ایک مقبول تاریخی تعلیمی درسگاہ کی حیثیت رکھتا ہے، اجلاس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹرغلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ شکیل درانی، امتیاز حسین گیلانی، ناصر علی خان، ڈاکٹر قبلہ ایاز،بشپ مانورمل شاہ،پروفیسر شجاعت علی، سارہ صفدر، محکمہ اعلی تعلیم، محکمہ خزانہ کے نمائندوں سمیت بورڈ کے دیگر اراکین شامل تھے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات