وزیراعلی پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کاکامیاب آغاز

پہلے ہی روز8ہزار500 سے زائددرخواستیں موصول ہوگئیں

بدھ 30 اپریل 2025 21:26

وزیراعلی پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کاکامیاب آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)وزیراعلی پنجاب گندم سپورٹ پروگرام2025کاکامیاب آغاز ہوگیا۔گندم سپورٹ پروگرام2025 کے پورٹل پرپہلے ہی روز8ہزار500 سے زائددرخواستیں موصول ہوگئیں،ساڑھی12ایکڑتک رقبہ رکھنے والے کاشتکارہی پروگرام کیلئے درخواست دے سکیں گے، گندم کاشت کرنے والے 5 ہزار فی ایکڑکے حساب سے سپورٹ پروگرام سے مستفیدہوں گے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے بتایا کہ گندم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے 15مئی تک درخواستوں جمع کروائی جاسکتی ہیں،جانچ پڑتال کے بعدکامیاب گندم کاشتکاروں کوبذریعہ پے آرڈرز رقم فراہم کی جائے گی،چھوٹے کاشتکاروں کے مالی تحفظ پرسمجھوتانہیں کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :