فیصل آباد،شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

24گھنٹو ں کے دوران 150سے زائد مقاما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے

بدھ 30 اپریل 2025 21:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 150سے زائد مقاما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے ، آن لا ئن کے مطا بق نڑوالا روڈ پر ارسلان کی فرنچائز سے 20لاکھ کے موبائل فونز چوری‘ شہباز شریف پارک کے قریب قاسم سے نقدی‘ فون‘ 279 موڑ پر نعمان سے نقدی‘ فون‘ ساہیانوالہ کے قریب سلیمان سے جھپٹا مار کر فون‘ تلیانوالہ روڈ پر عبدالخالق سے 10ہزار‘ فون‘ ملوائیاں والا روڈ پر نوید سے 5ہزار‘ فون‘ لاہور چوک کے قریب رامش علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ فیصل ہسپتال کے باہر یاسر خان سے 40ہزار‘ فون‘ پیپلزکالونی نمبر1 کے غوث احمد سے 14ہزار‘ فون‘ سٹی ٹرمینل کے قریب وقار سے لیپ ٹاپ‘ فون‘ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں فیصل سے جھپٹا مار کر فون‘ عبدالله پور آبشار کے قریب عمیر سے 27ہزار‘ فون‘ پیپلزکالونی اے بلاک کے علی شاہ سے نقدی‘ فون‘ پیپلزکالونی نمبر1 کے احمد ولید کے گھر کے تالے توڑ کر 8تولے زیورات‘ نقدی چوری‘ کوہستان اڈا کے قریب رافیل سے بیگ چھین لیا‘ مدینہ ٹائون کے طارق محمود سے نقدی‘ فون‘ 204 چک کے قریب کرن سے بیگ چھین لیا‘ چباں روڈ پر عطاء محمد سے جھپٹا مار کر فون‘ منصورآباد کے سہیل کے گھر سے ساڑھے دو لاکھ کی نقدی‘ سامان چوری‘ میاں پنڈ کے قریب رابعہ سے جھپٹا مار کر پرس‘ منصورآباد کے ساجد سے 10ہزار‘ فون‘ کشمیر پل کے قریب نذیر سے 12ہزار‘ فون‘ دھنولہ کے قریب پروین اختر سے جھپٹا مار کر فون‘ ملت ٹائون کے فیضان سے نقدی‘ فون‘ غازی آباد کے مظہر سے فون‘ مدینہ یونیورسٹی کے قریب محمد اعظم سے نقدی‘ فون‘ 191 رب کے غلام محی الدین کے ڈیرہ سے مویشی‘ جھمرہ روڈ پر عفت بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا‘ 188 رب کے مسعود سے سوا لاکھ روپے‘ فون‘ 152 رب کے احسان الحق کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری‘ جیلانی پورہ کے علی حسن سے 16ہزار‘ فون‘ سمن آباد کے راشد سے نقدی‘ فون‘ بلال چوک کے قریب شہزاد سے جھپٹا مار کر فون‘ ڈجکوٹ روڈ پر عدیل انجم سے سوا لاکھ چھین لیے‘ بوہڑ چوک کے قریب سجاد سے 52ہزار‘ فون چھین لیا‘ 73 ج ب کے عبدالوحید کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی‘ ڈجکوٹ روڈ مومن آباد کے قریب فضل احمد سے 50ہزار‘ فون‘ نورپورہ کے اسحاق سے 47ہزار‘ فون‘ بائی پاس سدھار کے قریب ولی محمد سے 42ہزار‘ فون‘ رحمان گارڈن کے ابوبکر سے اڑھائی لاکھ‘ فون‘ 238 رب کے اشفاق احمد کے گھر سے 3بکرے‘ محلہ نور پور کے ذیشان سے 3ہزار‘ فون‘ 289 رب کے رانا انجم کے ڈیرہ سے سامان چوری‘ 243 رب کے سید یار سے نقدی‘ فون‘ نیامت ٹائون کے امجد کی دکان سے لاکھوں کے 30بورے چاول چوری‘ 239 گ ب کے خان بہادر سے پونے دو لاکھ‘ 108 گ ب کے شبیر احمد سے 20ہزار‘ فون‘ 122 گ ب کے سجاد سے 22ہزار‘ فون‘ 56 گ ب کے خلیل سے 35ہزار‘ فون‘ کھرڑیانوالہ روڈ پر جعفر حسین سے 18ہزار‘ فون‘ 648 گ ب کے عبدالغفار کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو 13لاکھ کے زیورات‘ نقدی لوٹ کر لے گئے‘ 231 گ ب کے اعجاز سے 18ہزار وفون چھین لیا‘ 277 گ ب کے منور سے 20ہزار‘ فون‘ 77 رب کے صدام حسین کے ڈیرہ سے مویشی‘ 193 رب کے شیراز سے 83ہزار‘ فون‘ 72 رب کے نواز کی حویلی سے مویشی‘ 449 گ ب کے الله یار کے ڈیرہ سے 2بکرے‘ 600 گ ب کے علی رضا کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری‘ 488 گ ب کے نواب علی کی حویلی سے بھاری مالیت کی گندم‘ 192 گ ب کے عمر سعد سے موٹرسائیکل‘ 203 گ ب کے انور سے دو لاکھ لوٹ لیے‘ دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے‘ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری پریشان‘ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی سے سلطان علی‘ طارق آباد کے شاہد‘ 217 رب کے احمد اسحاق‘ یوسف آباد کے سہیل نذیر‘ پیپلزکالونی نمبر2 کے غضنفر‘ ٹاٹا بازار سے خلیل‘ قصبہ ڈجکوٹ سے سلیم‘ عباس پور کے الله دتہ‘ 67ج ب کے کامران‘ گیلانی محلہ جڑانوالہ کے شیخ احسان‘ 229 رب کے صدام حسین‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے صدی احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔