ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے فی کلو سستی ہوگئی

بدھ 30 اپریل 2025 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) 3 روپے 20 پیسے فی کلو سستی کر دی۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 245 روپی16 پیسے مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار893 روپے ہوگی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو-سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔پچھلے مہینے کے مقابلے میں سعودی آرامکو-سی پی میں1.8 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ ڈالر کی اوسط شرح مبادلہ میں 0.22 فیصد اصافہ ہوا ہے۔