ڈیر ہ غا زی خان میں بھی وفاقی محتسب کا علا قا ئی دفتر قا ئم کر دیا گیا

ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں،اعجاز احمد قر یشی سال2024ء میں دو لا کھ 23 ہزار سے زائد شکا یات کے فیصلے کئے گئے،وفاقی محتسب وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو

بدھ 30 اپریل 2025 19:35

ڈیرہ غا زی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ڈیرہ غا زی خان میں بھی اپنے ادارے کے علا قا ئی دفتر کا افتتا ح کر دیا، جس کے بعد ہیڈ آ فس سمیت وفاقی محتسب کے دفا تر کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ گز شتہ روز علاقا ئی دفتر کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے دور دراز اور پسما ند ہ علا قوں کے عوام کو مفت اور جلد انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، انہوں نے سر کا ری افسران پر زور دیا کہ وہ غریب عوام کی شکا یات کے فوری ازالے کو ان کے گھر کے قر یب یقینی بنا ئیں۔

انہوں نے بتا یا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکایات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ گز شتہ چند ما ہ میں مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، میر پور خاص(سندھ) اور ساہیوال میں نئے علاقائی دفا تر قا ئم کے گئے ہیں اوراب ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے قیام کے بعد ملک بھر کی26 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہولیات فرا ہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقر یب میں وفاقی سر کا ری اداروں کے مقا می سربراہان کے علا وہ میڈیا اور سول سوسا ئٹی کے کثیر افراد نے شر کت کی۔ وفاقی محتسب نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہگز شتہ بر س دو لا کھ 26 ہزار372 شکایات آئیں اور دو لا کھ 23 ہزار198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے، 93.21 فیصد فیصلوں پر عملد رآ مد بھی ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصا ف فراہم کر نے کے لئے ملک بھر میں 126کھلی کچہر یاں منعقد کی گئیں۔

او سی آ ر پروگرام کے تحت 171 دورے کئے گئے، سر کا ری اداروں کے نظا م کی اصلا ح اور خد مات کو بہتر بنانے کیلئے وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیموں نے سرکاری محکموں کے 79دورے کئے۔انہوں نے بتا یا کہ ہما رے انسو سٹی گیشن افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں خودجاکر کھلی کچہر یاں منعقد کر کے عوام النا س کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کررہے ہیں۔ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ غریبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نادار اور پسما ندہ طبقے کی شکا یات کی داد رسی کرناہے۔

وفاقی محتسب نے کہا کہ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معا ئنہ ٹیموں کے مختلف سر کا ری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیررسمی حل جیسے پروگراموں کے باعث ہر سال عام لوگوں کی شکایات کی دادرسی میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے بتا یا کہ وفاقی محتسب میں بیرون ملک پا کستانیوں اور بچوں کی شکایات کے لئے الگ سے شکا یات کمشنر ز مقرر کئے گئے ہیں۔