Live Updates

پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے سے متعلق بھارتی جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا

سائرہ افضل تارڑ نے دریائے چناب کے کنارے ویڈیو سے دنیا کو بھارتی پروپیگنڈے کی اصلیت دکھا دی پاکستان بھارت کی سرحدی اور آبی جارحیت اور شدت پسندی کا بھرپور جواب دینے کے تیار ہے،سابق وزیر کی گفتگو

بدھ 30 اپریل 2025 19:35

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے سے متعلق بھارتی جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا،سابق سینئر وفاقی وزیر، رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کا دریائے چناب کا دورہ کیا ،سابق وفاقی وزیر نے دریائے چناب کے کنارے ویڈیو سے دنیا کو بھارتی پروپیگنڈے کی اصلیت دکھا دی۔انہوںنے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے دریائے چناب اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ رواں ہے۔

(جاری ہے)

سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ کسی کی مجال نہیں کے پاکستان کے حق کا پانی روک سکے، پاکستان کا پانی روکنے کے دعویداروں کے پاس نہ ایسی صلاحیت ہے اور نہ ہمت۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ پاکستانی قوم کی دعاؤں اور اللہ کی مہربانی سے یہ دریا ایسے ہی بہتے رہیں گے، انشاء اللہ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت جا پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بھارت کی سرحدی اور آبی جارحیت اور شدت پسندی کا بھرپور جواب دینے کے تیار ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات