Live Updates

فالس فلیگ آپریشن کی شرمناک داستان سے عالمی سطح پر بھارت کی سبکی ہورہی ہے ،صادق شیخ

بدھ 30 اپریل 2025 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ق)کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے رکن محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہوش کے ناخن لے جھوٹے پروپیگنڈے کا ڈراپ سین ہوچکا ہے، فالس فلیگ آپریشن کی شرمناک داستان سے عالمی سطح پر بھارت کی سبکی ہورہی ہے پاکستان پرامن ملک ہے لیکن بھارت کے کسی بھی عمل کا جواب دینے کے لئے پاک افواج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دفاع وطن کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں پاکستانی قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ آخری سانسں تک ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی جرات۔

(جاری ہے)

قربانیاں اور وطن سے وفاداری پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ صادق شیخ نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج ہر خطرے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے اور بھارت کی ہرسازش کا منہ طور جواب دینا بخوبی جانتی ہی. انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے، بیانیہ کی جنگ میں پاکستان کو سبقت حاصل ہوئی، بھارت کا بیانیہ ناکام ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد افواج پاکستان مکمل طور پر پرعزم ہیں، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات