Live Updates

م*عالمی برادری خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کے بھارتی اقدام کا نوٹس لے ‘ خادم حسین

/بھارت نے کسی بھی طرح کی مہم جوئی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

ةلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے جس کا عالمی برادری کو فی الفور نوٹس لینا چاہیے ،پاکستان کی افواج ملک کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ، بھارت نے کسی بھی طرح کی مہم جوئی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اس کے لئے پاکستانی قوم اپنی افواج کی پشت پر ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر بہتری کی جانب گامزن ہے جو ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا اس لئے اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے اسے بلا جواز جنگ میںالجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ گڈی ،گڈے کی شادی نہیں بلکہ عالمی بینک کی گارنٹی کے ساتھ دو ممالک کے درمیان طے پانے والا معاہدہ ہے جسے یکطرفہ طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو پاکستان اپنے دفاع میں انتہائی اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ تاجر برادری اپنے ملک کے دفاع کے لئے ہردم تیار ہے اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑے گی اور جان و مال سمیت کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات