Live Updates

ایف آئی اے فیصل آباد نے جبری بھیک منگوانے والے بین الاقوامی انسانی سمگلنگ گینگ کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 30 اپریل 2025 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے جبری بھیک منگوانے والے بین الاقوامی انسانی سمگلنگ گینگ کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد کی ٹیم نے کارروائی کرکے جبری بھیک منگوانے والے بین الاقوامی انسانی سمگلنگ گینگ کے اشتہاری ملزم ظہور احمد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اشتہاری ملزم ظہور احمد کو سعودی عرب سے پاکستان واپس پہنچتے ہی سیالکوٹ ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔

گینگ کے دیگر ملزمان میں محمد غفور اور محمد شریف شامل ہیں۔گینگ کے ارکان نے 5 خواتین کو عمرہ کا جھانسہ دے کر سعودی عرب سمگل کیا، جہاں پر ملزمان خواتین کو گداگری پر مجبور کر رہے تھے۔ گرفتار ملزم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا تھا جس کی گرفتاری کے بعد ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات