ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا اچانک دورہ

بدھ 30 اپریل 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر مری نے ایمرجنسی، لیبر روم، فارمیسی اور لیبارٹری سمیت ہسپتال کے دیگر اہم شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی مری نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور طبی عملے کی حاضری کا معائنہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور طبی عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ میڈیسن سٹور سے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ ڈی سی مری نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری صحت سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :