ں*سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی گذشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ

بدھ 30 اپریل 2025 20:40

چ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی گذشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے 2 مئی کوتفصیلی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے فیصلے میں رکشہ مینوفیکچررز اور ڈیلرز پر سخت شرائط عائد کرتے ہوئے ان پر لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے کوئی رکشہ فروخت نہ کریں،فیصلے کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے عدالتی ہدایات کی روشنی میں رکشہ مینوفیکچررز سے مذاکرات کئے جس میں رکشہ مینوفیکچررز کو ہدایت کی گئی کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کے کوئی رکشہ خریدار کے حوالے نہ کریں۔

(جاری ہے)

عدالت نے مزید حکم دیا ہے کہ شرائط و ضوابط پر عمل نہ کرنے والے مینوفیکچررز کو جون 2025 کے بعد لائسنس میں توسیع نہ دی جائے،فیصلے میں ایم اے او کالج کے گراو?نڈز سے متعلق بھی ایل ڈی اے کی رپورٹ کا ذکر کیا گیا ہے جس کے مطابق گراو?نڈز کو بحال کر کے کالج انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔