بھارت نے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کردئیے

جمعرات 1 مئی 2025 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)بھارت نے نیوز چینلز کے بعد پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کر دئیے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جن پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ،ان میں اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، اقرا عزیز، بلال عباس خان اور گلوکار علی ظفر شامل ہیں۔علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے مزید پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردئیے ہیں۔