جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے امریکی ایلچی تعینات

جمعرات 1 مئی 2025 12:02

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)بیروت میں قائم امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ امریکہ نے لبنان میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے اور لبنانی فوج کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے لبنان میں ایک کل وقتی سینیئر فوجی عہدے دار کو تعینات کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں امریکی فوج کے میجر جنرل اور یو ایس آرمی سنٹرل کے نائب کمانڈر مائیکل لینے اسی ہفتے بیروت پہنچے ہیں۔ ان کا لبنانی حکام کے ساتھ تعارف کرایا گیا ہے اور بتا دیا گیا ہے کہ ان کی آمد کا مقصد لبنان کے ساتھ واشنگٹن کی فوجی شراکت داری کو مستحکم کرنا اور لبنان و اسرائیل کے درمیان نازک جنگ بندی کے دوران ہم آہنگی قائم کرنا ہے۔