ملکی تعمیر و ترقی کیلئے مزدور طبقہ کے کردار کو سراہتے ہیں، آئی جی پنجاب کا مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام

جمعرات 1 مئی 2025 13:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ یوم مئی پر محنت کشوں کی حفاظت اور حقوق کے تحفظ کا عزم دہراتے ہیں،وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے تحت محنت کش طبقہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ محنت کشوں، گھریلو ملازمین کے استحصال اور تشدد پر زیرو ٹالرنس ہے،ملکی تعمیر و ترقی کے لئے مزدور طبقہ کے کردار کو سراہتے ہیں۔