جھیل سیف الملوک کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

نومبر میں شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک کا راستہ بند ہوا تو ناران کی رونقیں ماند پڑ گئیں

جمعرات 1 مئی 2025 13:43

ناران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)ایشیا کی خوبصورت ترین جھیل سیف الملوک کو ساڑھے 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال نومبر میں شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک کا راستہ بند ہوا تو ناران کی رونقیں ماند پڑ گئیں، کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عملے نے بھاری مشینری کے زریعے 5 روز میں چھوٹے بڑے 6 گلیشیئرز کاٹ کر روڈ کھولا تو معززین علاقہ نے دعائیہ تقریب منعقد کرکے سیاحوں کی راہ میں پلکیں بچھا دیں۔

اگرچہ جھیل اب بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے، مگر یہی منجمد خوبصورتی سیاحوں کے لیے ایک نایاب نظارہ پیش کر رہی ہے۔ یخ بستہ ہوائیں، خاموشی اور برف کی چادر اوڑھے جھیل ایک سحر انگیز منظر پیش کرتی ہے جسے دیکھ کر سیاح دنگ رہ جاتے ہیں۔جھیل سیف الملوک کا راستہ کھلتے ہی علاقے میں سیاحوں کی آمد کئی گنا بڑھ جاتی ہے جس سے مقامی افراد کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :