پہلگام فالس فلیگ‘ بھارتی سیکیورٹی اداروں کو سخت سوالات کا سامنا

جمعرات 1 مئی 2025 14:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی سیکیورٹی اداروں کو سخت سوالات کا سامنا ہے جس سے بھارتی من گھڑت بیانیہ زمین بوس ہوگیا۔پہلگام حملے کے بعد بھارتی سیکیورٹی پر سوالات سے من گھڑت بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا۔سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے پہلگام حملے کے بعد سیکیورٹی انتظامات پر سخت سوالات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اکھلیش یادو نے سوالات اٹھائے کہ متاثرین کے اہل خانہ کے بیانات دباؤ میں بدلے جا سکتے ہیں، مگر سچائی نہیں۔ بی جے پی بدمعاشوں کو تحفظ دیتی ہے، عوام بے سہارا رہتے ہیں۔اکھلیش یادو نے سخت سوال کیا کہ بی جے پی کے 250 وی وی آئی پیز کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں لیکن عام شہری غیر محفوظ کیوں اپنی ہی عوام کی جانوں سے کھیل کر بی جے پی سیاسی فائدے سمیٹنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :