Live Updates

محنت کشوں کا کردارکسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، یومِ مزدورپرحمزہ شہباز کا پیغام

جمعرات 1 مئی 2025 14:15

محنت کشوں کا کردارکسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، یومِ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی قومی ترقی کے لیے نیک نیتی سے کام کرنے کے عہد کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کا کردار کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتا اور پاکستان کی ترقی بھی محنت کشوں کی لگن و جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارا دین اسلام مزدوروں کے حقوق پر بار بار زور دیتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ "محنت کش اللہ کا دوست ہے" جو مزدور طبقے کی عظمت اور اہمیت کو واضح کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی افرادی قوت کو بااختیار بنائیں، ان کے لیے بہتر مواقع، تحفظ اور سہولیات فراہم کریں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ دنیا بھر کے محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ "محنت میں عظمت" کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ہر مزدور کے حقوق، وقار اور فلاح کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات