کھیلوں کے فروغ کے ذریعے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل کیا جا سکتا ہے، ڈپٹی کمشنراٹک

جمعرات 1 مئی 2025 15:55

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنراٹک راؤعاطف رضا نےکہاہےکہ کھیلوں کے فروغ کے ذریعے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل کیا جا سکتا ہے۔موجودہ دور میں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہےتاکہ معاشرے میں نظم و ضبط فروغ پا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر اٹک ہاکی چیمپین شپ کے فائنل کے موقع پر بطورمہمان خصوصی کیا۔

ہاکی کے یہ مقابلے لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئےجس میں چار ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں میں زاہد علی خان یوتھ ہاکی کلب،کینٹ ہاکی کلب،گورنمنٹ گریجویٹ کالج ہاکی کلب، الشہباز ہاکی کلب شامل تھے۔دو دن جاری ہے جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل زاہد علی خان یوتھ ہاکی کلب اور کینٹ ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا جو زاہد علی خان یوتھ ہاکی کلب نے پنلٹی سٹروکس پرجیت لیا۔دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والا فائنل مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہابعد ازاں پنلٹی شوٹ آؤٹس پرزاہد علی خان یوتھ ہاکی کلب نےمقابلہ جیت لیا۔فائنل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نےجیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور کیش ایوارڈ دیا۔\378

متعلقہ عنوان :