اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بابر اعظم کی ذمے دارانہ اننگ کی بدولت زلمی نے دفاعی چیمپئن کو زیر کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 مئی 2025 23:40

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2025ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بابر اعظم کی ذمے دارانہ اننگ کی بدولت زلمی نے دفاعی چیمپئن کو زیر کر لیا، زلمی کے کپتان نے نصف سینچری سکور کی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 10 کے 22ویں میچ کاس ٹاس جیتا، پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد دفاعی چیمپئن کے کپتان شاداب خان کانے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ نہ چل سکی اور زلمی کو 144 رنز کا ہدف ملا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے تک رسائی سے صرف ایک فتح کی دوری پر ہے۔ جبکہ پشاور زلمی نے 3 فتوحات حاصل کر لی ہیں۔