ویمن ٹی ٹین لیگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر نویدقریشی ٹورنامنٹ ڈائریکٹرمقرر

جمعہ 2 مئی 2025 21:35

ویمن ٹی ٹین لیگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) وائی ایس ایل ویمن ٹی ٹین لیگ2025ء کے انتظامات کو حتمی شکل دینے اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔ یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) راولپنڈی کے نائب صدرو ڈائریکٹرٹورنامنٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر نویدقریشی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں ہوا جس میں ڈی ایس او راولپنڈی شمس توحید عباسی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ویمن ٹی ٹین لیگ2025ئ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں محمدمشحف کو ویمن ٹی ٹین لیگ کا آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیاگیا جبکہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر عرفان بھٹی ،عرفان خان، ملک ساجد اعوان، شفقت نیازی،شکیل اعوان، ناصرراجہ،زاہد ملک، ذوالفقار بیگ،افضل جاوید، ذوالفقار علی خان، ظفرہاشمی،ناصر نقوی، خرم بٹ، عارف خان،آسیہ نور، مہوش عباسی اور سعدیہ ملک کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :