Live Updates

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی سکیورٹی ڈویژن اسلام آباد آمد

جمعہ 2 مئی 2025 22:38

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی سکیورٹی ڈویژن اسلام آباد آمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے سکیورٹی ڈویژن اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکیورٹی نے قومی ہیرو کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر ارشد ندیم کو ان کی خدمات اور کارناموں کے اعتراف میں ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات