Live Updates

اسلام آباد یونائیٹڈ قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب

آخری اوورز میں پشاور زلمی کے باولر کی معمولی گیند بازی، یونائیٹڈ کے ٹیل اینڈرز کو قابو نہ کر سکے

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 مئی 2025 21:59

اسلام آباد یونائیٹڈ قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2025ء) اسلام آباد یونائیٹڈ قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب، آخری اوورز میں پشاور زلمی کے باولر کی معمولی گیند بازی، یونائیٹڈ کے ٹیل اینڈرز کو قابو نہ کر سکے، زلمی کو 144 رنز کا ہدف مل گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 10 کے 22ویں میچ کاس ٹاس جیتا، پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد دفاعی چیمپئن کے کپتان شاداب خان کانے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے تک رسائی سے صرف ایک فتح کی دوری پر ہے۔ جبکہ پشاور زلمی اب تک صرف 2 فتوحات حاصل کر پائی ہے۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات