امریکا, کم عمر لڑکی کو برسوں تک زنجیر میں جکڑ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اانکشاف

کھانے کے لیے صرف روٹی کا ایک ٹکڑا دیا جاتا تھا اور زمین پر ایک گڑھے سے پانی پینے پر مجبور کیا گیا، حکام

جمعرات 1 مئی 2025 18:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)امریکا سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی نے وسکونسن کے 64 سالا شخص پر اسے کئی سالوں تک تہہ خانے میں رکھ کر زنجیروں میں جکڑنے، بھوکا رکھنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے حکام کو بتایا کہ اسے کھانے کے لیے صرف روٹی کا ایک ٹکڑا دیا جاتا تھا اور اسے زمین پر ایک گڑھے سے پانی پینے پر مجبور کردیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویزات میں کہا گیا کہ ڈیوڈ بوائیڈ پر 2 کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے جب کہ متاثرہ لڑکیوں کی عمریں 10 سال سے کم تھیں، جنسی زیادتی اور استحصال مبینہ طور پر 2020 میں بران ڈیئر میں شروع ہوا جو 2024 تک جاری رہا جب کہ متاثرین میں سے ایک نے اپنے رضاعی والدین کے ساتھ زیادتی کے بارے میں بات کی۔

متعلقہ عنوان :