فیصل آباد،مختلف مقامات سے خاتون سمیت 3افراد کی نعشیں برآمد

جمعرات 1 مئی 2025 19:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء)مختلف مقامات سے خاتون سمیت 3افراد کی نعشیں برآمد، پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ گلشن چوک میں 32سالہ نامعلوم خاتون کی نعش ملی جسے پولیس نے نشئی قرار دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ230ر ب کے قریب جھاڑیوں اور ٹھیکری والا کے علاقہ سے بھی 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے متوفیان کے ورثاء کے تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :