گ*کھیلوں کے فر وغ کے ذریعے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل کیا جا سکتاہے، ڈپٹی کمشنر اٹک

جمعرات 1 مئی 2025 20:25

Kاٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنراٹک رائو عاطف رضانے کہا ہے کہ کھیلوں کے فر وغ کے ذریعے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل کیا جا سکتاہے، موجودہ دور میں نوجوانوں کوکھیلوں کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں نظم و ضبط فروغ پا سکے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک ہاکی چیمپین شپ کے فائنل کے موقع پر بطورمہمان خصوصی کیا، ہاکی کے یہ مقابلے لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے، جس میں چار ٹیموں نے حصہ لیا،ان ٹیموں میں زاہد علی خان یوتھ ہاکی کلب،کینٹ ہاکی کلب،گورنمنٹ گریجویٹ کالج ہاکی کلب، الشہباز ہاکی کلب شامل تھے، دو دن جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل زاہد علی خان یوتھ ہاکی کلب اور کینٹ ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا جو زاہد علی خان یوتھ ہاکی کلب نے پنلٹی سٹروکس پرجیت لیا،دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والا فائنل مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہابعد ازاں پنلٹی شوٹ آؤٹس پرزاہد علی خان یوتھ ہاکی کلب نے مقابلہ جیت لیا، فائنل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور کیش ایوارڈ دیا۔

متعلقہ عنوان :