
اسرائیل میں جنگلات کی آگ بے قابو، 13 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے،نیتن یاہو
فائر فائٹنگ فورس کے کمانڈر نے آگ کو اسرائیل کی سب سے بڑی آگ قرار دیا، شاباک کی تحقیقات جاری
جمعہ 2 مئی 2025 11:00
(جاری ہے)
10 ہزار سے زیادہ افراد کو گھروں سے نکال دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فائر فائٹنگ اتھارٹیز نے ملک بھر میں تمام فائر فائٹنگ ٹیموں کے لیے انتہائی ہنگامی حالت اور عام متحرک کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کے سربراہ نیتن یاہو اور قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ یروشلم کے علاقے میں اسرائیلی فائر فائٹنگ فورس کے کمانڈر نے آگ کو ملک کی سب سے بڑی آگ قرار دیا ہے۔شاباک نے آگ کے جان بوجھ کر لگائے جانے کے امکان کا اظہار کردیا ہے۔ شاباک نے آگ لگانے والوں کا تعین کرنے کے لیے یروشلم کے پہاڑوں میں لگنے والی آگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یروشلم کے پہاڑوں میں پھیلتی ہوئی آگ کے نتیجے میں اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے متعدد یورپی ملکوں سے یروشلم میں آگ سے نمٹنے میں مدد کی اپیل کردی ہے۔ توقع ہے بین الاقوامی امدادی کارروائیاں شروع ہو جائیں گی۔اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے فوج کی کمان کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھڑکتی ہوئی آگ سے نمٹنے میں فائر فائٹنگ ایجنسیوں کی مدد کے لیے فوجیوں کو تعینات کرے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے پہلے خبردار کیا تھا کہ یروشلم کے قریب بھڑکتی ہوئی جنگل کی آگ شہر تک پہنچ سکتی ہے۔ بعد ازاں نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اٹلی اور کروشیا سے تین فائر فائٹنگ طیارے جلد اسرائیل پہنچیں گے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ سپین سے دو اور فرانس سے ایک فائر فائٹنگ طیارہ پہنچ چکا ہے۔ رومانیہ کی جانب سے بھی مدد فراہم کی گئی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، ٹرمپ
-
بھارت کے ساتھ ڈیل کا امکان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، ٹرمپ
-
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا دوٹوک موقف
-
میری کمپنیوں کی تمام سرکاری امداد بند کر دیں،ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.