فیصل آباد، اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر7لڑکیوں اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا

جمعہ 2 مئی 2025 11:00

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)فیصل آباد اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر7لڑکیوں اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ گلزار چوک کی فرزانہ کی بیٹی(ز) کو نامعلوم، منصور آباد کے علاقہ ملک پور کے زین کی بیٹی (ش)، ٹھیکریوالہ کے علاقہ76ج ب کے ندیم کی اہلیہ(ش)، روشن والا کے علاقہ 253ر ب کے ذوالفقار کی بیٹی(الف) کو سبحان وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ 126گ ب کے مرتضیٰ کی بیٹی (ز) کو نامعلوم، نندیانوالہ کے علاقہ631گ ب میں (الف) کو ملزم اویس، فیکٹری ایریا کے علاقہ محلہ العزیز کے عطاء الرحمن کی بیٹی (م) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ 187ر ب کے سلطان کا بیٹا احمد علی اور ٹھیکریوالہ کے علاقہ 241ر ب کے سکندر کا بیٹا طاہر عباس گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا‘پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :