انگلش پریمیئر لیگ،برینٹ فورڈ کی 14 ویں فتح ،ناٹنگھم فارسٹ کو 0-2 گول سے ہرا دیا

جمعہ 2 مئی 2025 11:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم برینٹ فورڈ نے ایک میچ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ یہ برینٹ فورڈ کی ای پی ایل میں 14ویں فتح ہے۔کیون شیڈاوریونے ویسا نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم برینٹ فورڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں،جس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دی سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں برینٹ فورڈ اور میزبان ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ برینٹ فورڈ کی ٹیم نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم کو صفرکے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا۔ ای پی ایل کی ٹیم برینٹ فورڈ کی جانب سے کیون شیڈاوریونے ویسا نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کرسکی۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں برینٹ فورڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پ49 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 11ویں نمبر پر ہے۔ \932