پتوکی میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی لڑکی سے زیادتی

جمعہ 2 مئی 2025 12:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)پتوکی میں اینٹوں کے بھٹے پرکام کرنے والی16سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آرکے مطابق ملزم وارث زبردستی لڑکی کوگھرلے گیا اورزیادتی کی.والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن میں بیان کیا گیا کہ اوباش نوجوان نے بھٹہ پر کام کرنے والی 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم وارث علی اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا میری بیٹی پاس سے گزری تو زبردستی اپنے گھر لے گیا۔میری بیٹی کے ساتھ زبردستی زنا بالجبر کیا ،شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ صدر پتوکی نے موقع پر پہنچ کر والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :