
کہتے ہیں ریکوڈک آئے گا تو پاکستان کے مسائل ختم ہو جائیں گے
میرے زمانے میں کہتے تھے گوادر پورٹ بن جائے تو پاکستان کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے، ریکوڈک معاہدے سے کیا فائدہ ہوا؟ شاہد خاقان عباسی کا سوال
محمد علی
ہفتہ 3 مئی 2025
23:20

(جاری ہے)
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کے پاس بنیادی حقوق ہونے چاہئیں۔
نوجوانوں کو کاروبار اور نوکری کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار روم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسائل کی تو بات کی جاتی ہے، مگر ان کیحل کی بات نہیں کی جاتی، ہماری جماعت کا مقصد مسائل کے حل کے لیے بات کرنا ہے، ہمارا مقصد پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے۔ ناانصافی ملک کی جڑ کو کھوکھلا کردیتی ہے، جب آئین کو پامال کیا جاتا ہے تو انصاف کیسے رہے گا، انصاف نہ ہونے کی وجہ سے آج کا نوجوان مایوسی کاشکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا، ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی نہیں، اگر آپ کو پسند نہیں ہے تو آئین بدل دیں، مائن اینڈ منرل ایکٹ اگر آئین سے متصادم ہے تو وہ غلط ہے، آئین کے اندر جو حقوق صوبے کو دیے گئے ہیں وہ دیے جانے چاہئیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ وسائل اور آئین میں دیے گئے حقوق کے اعتبار سے بلوچستان کو سب سے امیر صوبہ ہونا چاہیے، بلوچستان کے عوام کو یہ بتایا جائے کہ ان کو ریکوڈک سے کیا ملے گا، مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر بلوچستان میں بحث ہونی چاہیے تھی، مگر بل کو پاس کردیا گیا۔انہوں نے سوال اتھایا کہ کیا یہاں لوگ 70 کروڑ روپے دے کر سینیٹر نہیں بنے، ہم کرپٹ لوگوں کو سینیٹ میں بھیجیں گے اور پھر توقع کریں کہ ملک چلے گا، یہ خام خیالی ہے کہ ایسے لوگ ملک اور صوبے کے مسائل حل کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
مظفرگڑھ، مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق 18زخمی
-
معرکہ حق کے دوران پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو حیران و پریشان کردیا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا پاکستان سے جنگ میں ناکامی کا اعتراف
-
سیاست میں سارا گیم نمبر کا ہوتا ہے، اسمبلی میں جس کی اکثریت ہوتی ہے وہی حکومت بناتی ہے،رانا ثناء اللہ
-
لکی مروت، سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 خوار ج ہلاک
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت گرنے کے بعدریسکیو آپریشن تاحال جاری، 15 لاشیں نکال لی گئیں
-
ٹرمپ نے ٹیکس اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردئیے
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.