Live Updates

بھارت کی جانب سے کسی بھی مس ایڈونچر کا خطرہ تاحال کم نہیں ہوا

پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، دنیا بھارت کے اس ڈرامے کو پولیس مقابلوں کی طرح دیکھ رہی ہے، دنیا کو پتا چل گیا کہ مودی کا سارا ڈرامہ سیاسی اور جھوٹا ہے، وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 مئی 2025 22:02

بھارت کی جانب سے کسی بھی مس ایڈونچر کا خطرہ تاحال کم نہیں ہوا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 مئی 2025ء ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فوجی مس ایڈونچر کا تاحال خطرہ کم نہیں ہوا، پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے حملے کا تاحال خطرہ کم نہیں ہوا۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا م نہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

کچھ اہم ممالک کوشش میں ہیں کہ پاک بھارت تنازع آگے نہ بڑھے، دوست ممالک کے نمائندوں سے رابطوں میں ہیں، بھارت آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے پاس جارہا ہے، دنیا بھارت کے اس ڈرامے کو پولیس مقابلوں کی طرح دیکھ رہی ہے، دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ مودی کا سارا ڈرامہ سیاسی اور جھوٹا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مودی بھی اور پی ٹی آئی والے چاہتے پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوجائے۔

انہوں نے فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، پہلگام کے واقعے میں سویلین ہلاک ہوئے۔بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیا ۔بھارت پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ اور آزاد تحقیقات کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔بھارت پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم کرنا چاہتا ہے۔پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا، بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کا پروگرام معطل کرنے کا کہا ہے، مودی بھی اور پی ٹی آئی والے بھی چاہتے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوجائے، مودی کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے ،آج پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیار بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات