Live Updates

مودی بھی اور پی ٹی آئی والے بھی دونوں چاہتے پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوجائے

مودی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کا پروگرام معطل کرنے کا کہا ہے،بھارت پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کررہا ہے، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 مئی 2025 20:30

مودی بھی اور پی ٹی آئی والے بھی دونوں چاہتے پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام ..
فیصل آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 مئی 2025ء ) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مودی بھی اور پی ٹی آئی والے چاہتے پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوجائے، مودی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کا پروگرام معطل کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، پہلگام کے واقعے میں سویلین ہلاک ہوئے۔

بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیا ۔بھارت پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ اور آزاد تحقیقات کرنے کی پیشکش کی ہے۔اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارت پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم کرنا چاہتا ہے۔

پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا، بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کا پروگرام معطل کرنے کا کہا ہے، مودی بھی اور پی ٹی آئی والے بھی چاہتے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوجائے، مودی کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے ،آج پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیار بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔ دوسری جانب یاد رہے پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق "انڈس" کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات